نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں شفافیت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی فورم فلسطین اورکشمیر سےمتعلق قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
سلامتی کونسل میں عالمی امن اوراستحکام کےموضوع پر اجلاس ہوا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں فلسطین اور کشمیر سےمتعلق قراردادوں پر عملدرآمد پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی سیاست قراردادوں پرعمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اقوام متحدہ میں مخصوص قراردادوں پرعمل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وقت کا تقاضا ہےکہ اقوام متحدہ کو مزید شفاف اورمؤثر بنایا جائے۔