جدہ: (دنیا نیوز) اوآئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کر دی۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی وحشیانہ مظالم سے رابطہ گروپ کو آگاہ کیا۔
او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس جدہ میں ہوا جس میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اوآئی سی، ترکی، سعودی عرب، آزربائیجان کے نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی وحشیانہ مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی صورتحال سے رابطہ گروپ کو آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری نمائندہ خصوصی برائےاوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر اوآئی سی رابطہ گروپ نے اتفاق کیا کہ مسلم امہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کےساتھ ہے۔