وسطی ریاستوں میں آںے والے طوفان اور تیز بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں
نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کی وسطی ریاستوں میں برفانی طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے، پروازیں منسوخ جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ امریکا کی ریاست منیسوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے سڑکوں پر دو فٹ برف جمع ہو گئی۔
حکام نے متعدد شاہراہوں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی قسم کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ برفانی طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ مشی گن میں اٹھارہ انچ برف پڑ چکی ہے، وسطی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائے گا۔