ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 08 April,2018 11:59 am

آگ نے پچاسویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ بجھانے کی کوشش میں چار فائر فائٹرز زخمی

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیویارک میں کاروباری مرکز ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی، واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ٹرمپ ٹاور کی پچاسویں منزل پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ایک شخص دم گھٹ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ آگ بجھاتے ہوئے چار فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔

عمارت میں صدر ٹرمپ کا دفتر اور رہائش بھی ہے، جب آگ لگی صدر واشنگٹن میں تھے۔