لاہور: واپڈا ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر جاں بحق

Last Updated On 17 March,2018 10:42 am

آگ واپڈا ٹاؤن جے ٹو بلاک کے رہائشی شاہد نوید کے گھر کے سرونٹ کوارٹر میں لگی جس سے میاں بیوی اور دو بچے بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے گھریلو ملازمین گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے اور بالائی منزل پر سرونٹ کوارٹرز میں مقیم تھے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ایس پی صدر عادل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔