امریکی عدالت نے ٹرمپ کیجانب سےعائد سفری پابندیوں کوغیرآئینی قراردے دیا

Published On 16 Feb 2018 05:20 PM 

نیویارک: (نیوزڈیسک) صدر ٹرمپ کو ایک بار پھرشرمندگی کا سامنا، چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی غیر آئینی اور تعصب پر مبنی قرار، امریکی عدالت نے فیصلہ سنادیا

تفصیلات کے مطابق امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کو غیرآئینی اور تعصب پرمبنی قراردے دیا۔ فیڈرل اپیل کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں غیر آئینی ہیں،کیونکہ ان میں مذہب کی بنیاد پر تفریق برتی گئی ہے۔

رچمنڈ میں امریکی فورتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 4 کے مقابلے میں 9 ووٹوں سے ٹرمپ کی سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دیاہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سان فرانسسکو میں قائم نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے جبکہ امریکی سپریم کورٹ نے سفری پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کیخلاف جاری مقدمات چلتے رہیں گے۔