لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مسلمان ان دنوں رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن چند سالوں بعد دنیا بھر میں مسلمان ایک سال میں 2 مرتبہ ماہِ مقدس کو خوش آمدید کہیں گے۔
ایسی دلچسپ اور خوبصورت چیز ہر 33 سال بعد ہوتی ہے جب دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 2 مرتبہ ماہِ رمضان کو پا کر خوب ثواب و برکتیں سمیٹ پاتے ہیں۔
فلکیاتی حساب کے مطابق 2030ء میں دنیا بھر میں مسلمان 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030ء اور دوسرے رمضان المبارک کا آغاز 26 دسمبر 2030ء کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
اس طرح 2030ء میں دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 36 روزے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد آخری مرتبہ 1997ء میں ہوئی تھی اور اب پھر 2030ء میں ہونے کے بعد ایسا دوبارہ 2063ء سے پہلے نہیں ہوگا۔