برلن: (ویب ڈیسک) اپنے ہی پچھلے ریکارڈ توڑنے کے دلدادہ جرمن شخص نے ایک ہی دن میں کئی لیٹر لیمن اور لائم جوس (لیموں کا رس) پی کر اپنے دو سابقہ ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لئے۔
30 سالہ آندرے اورٹولف نے سابقہ ریکارڈ بہت تیزی کے ساتھ ایک لیٹر لیمن جوس بذریعہ اسٹرا اور یہی ریکارڈ لائم جوس پی کر قائم کیا تھا لیکن اس کے یہ دونوں ریکارڈ اس سال ساتھی سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے اپنے نام کر لئے تھے۔
آندرے اورٹولف کے لیمن جوس پینے کا ٹائم 16 سیکنڈ تھا جو کہ بریکر ڈیوڈ رش نے 13.53 سیکنڈ میں توڑا، رش نے لائم جوس پینے کا آندرے اور ٹولف کا 16.82 سیکنڈ کا ریکارڈ 13.99 سیکنڈ میں پی کر توڑا۔
تاہم اب آندرے اورٹولف نے اپنے یہ دونوں ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لئے، انہوں نے 13.3 سیکنڈز میں لیمن جوس اور 13.51 سیکنڈز میں لائم جوس پی کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں دونوں ریکارڈ توڑنے کے معمولی اثرات مرتب ہوئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عام طور پر کھانے اور پینے کے ریکارڈز سے مجھے مسئلے نہیں ہوتے، اس دفعہ بھی میرا معدہ بہتر رہا لیکن مجھے دانتوں میں تکلیف ہوئی، یہ بھی ایک دن بعد ختم ہوگیا۔