اسلام آباد:(دنیا نیوز) جڑواں شہر کے ڈینٹر نے 87ماڈل کی کار لیموزین میں تبدیل کر ڈالی۔
مادی اشیا کے حصول کی خواہش تو زمانے کے ارتقا سے ہی انسان میں موجود رہی ہے ، خوب سے خوب تر کی تلاش اور جستجو نے انسان کا رویہ اور رہن سہن میں ایسی ایسی تبدیلیاں کی ہیں کہ بعض اوقات اس کے قریب بسنے والےورطہ حیرت میں گم ہو جاتے ہیں۔
ایسے ہی ایک کہانی اسلام آباد کے ایک نوجوان کارڈینٹر محمد عثمان کی ہے، جو مہنگائی اور کم آمدنی میں لگژری گاڑی چلانے اور خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا ۔
نوجوان ڈینٹر نے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ اپنے ہنر کی مدد سے دینے کا فیصلہ کیا، اس کے زیر استعمال 1987 کی ایف ایکس ماڈل کی ایک کار تھی، جس پر وہ روزانہ اپنی ورکشاپ آتا جاتا تھا ۔
صوبائی دارالخلافہ کے اس ہنر مند ڈینٹر نے ایف ایکس کار میں کچھ تبدیلیاں کرکے اسے لیموزین میں بدل دیا ۔
عثمان کا کہنا ہے کہ انسان اگر اپنی خواہش کو پورا کرنا چاہے تو کوئی چیز اس کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی،جس کی واضح مثال میری یہ کار ہے جس کے ماڈل میں نے کچھ تبدیلیاں کرکے اسے لیموزین میں بدل دیاہے۔