پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک کی تیمارداری کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

Published On 09 April,2023 08:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) جانوروں میں کتوں کو انسان کا دوست اور سب سے زیادہ وفادار مانا جاتا ہے۔

ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کچن میں گھریلو کام میں مصروف خاتون بیماری اور کمزوری کے باعث فرش پر بیٹھتی ہے تو وہاں موجود کتا بھی اسے محسوس کر لیتا ہے اور فوراً ہی اپنی مالکن کی خدمت کرنے لگ جاتا ہے۔

 

کتا اپنی مالکن کو اس دوران کوئی بھی کام کرنے نہیں دیتا، وہ خود ہی دوا اور فریج کھول کر پانی اپنی مالکن کو دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے۔