دنیا کا معمر ترین ٹی وی ہدایتکار گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Published On 04 March,2023 10:29 am

بینکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے 92 سالہ ٹی وی ہدایتکار نے حال ہی میں اپنا ایک پروجیکٹ مکمل کر کے معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تھائی لینڈ میں ’کنگ آف ایکشن‘ کے نام سے پہچانے جانے والے فلم اور ٹی وی کے ہدایت کار شیلونگ پاکدِیوجیت گزشتہ برس نشر ہونیوالی 18 اقساط پر مشتمل منی سیریز اسکائی ریڈر مکمل ہونے کے بعد معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر بنے۔

18 مارچ 1931 کو پیدا ہونے والے شیلونگ پاکدِیوجیت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں بطور کیمرا مین کیا اور 1968 میں پہلی فلم کی ہدایت کاری انجام دی۔

ہدایت کار نے 1970 کی دہائی میں تھونگ نامی ایکشن فلموں کی سیریز سے شہرت حاصل کی۔