ریپر بننے کی خواہش نے نوجوان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

Published On 03 March,2023 08:44 am

اترا کھنڈ: (ویب ڈیسک) نوجوان نے ریپر (گلوکار) بننے کی خواہش پوری کرنے کیلئے انوکھا کام کر ڈالا اور بڑی مشکل میں پھنس گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں سنجے سنگھ نامی نوجوان ایک دکان کا تالا توڑ کر اس میں سے موبائل فونز اور کیمرہ چوری کر کے فرار ہوگیا جس کے بعد دکان کے مالک نے پولیس کو شکایت کی۔

پولیس نے دکان کے اطراف لگے حفاظتی کیمروں کی مدد سے ملزم کا پتا لگا کر اسے گرفتار کیا اور تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے 5 موبائل فونز اور ایک کیمرہ برآمد کر لیا۔

19 سالہ سنجے سنگھ نے اپنے اعترافی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ ایک ریپر بننا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس موسیقی آلات خریدنے کیلئے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے چوری کا راستہ اختیار کیا۔