سب سے زائد چار پتوں والی شبدر جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

Published On 28 February,2023 10:15 am

وِنسکوائن: (ویب ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد چار پتوں والی شبدر جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست وِنسکوائن سے تعلق رکھنے والی گیبریلا جرہارڈٹ نے اپنا کل مجموعہ فِچبرگ پبلک لائبریری میں پیش کیا جہاں ان چار پتوں والی شبدروں کو 21 افراد کی ٹیم نے گنا۔

ٹیم کی گنتی کے بعد چار پتوں والی شبدر کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 791 تک پہنچ گئی جو 1 لاکھ 11 ہزار 60 کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھی۔

اس ریکارڈ سے قبل گیبریلا جرہارڈٹ 8 گھنٹے کے وقت میں سب سے زیادہ (887) چار پتوں والی شبدر جمع کرنے اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ (451) شبدر جمع کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

2010 سے شبدر جمع کرنے والی گیبریلا نے جنوری میں زیادہ تعداد (1440) میں 5 پتوں والی شبدر اور چھ پتوں (210) والی شبدر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اپلائی کیا تھا۔