میکسیکو کے صدر نے 'جن' کی تصویر شیئر کردی

Published On 27 February,2023 07:10 pm

میکسیکو سٹی : (ویب ڈیسک)میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے اپنی ٹویٹ میں درخت پر موجود جن کی تصویر شیئر کر دی ۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر صدر کے اس اقدام پر طنز کی ایک مہم شروع کر دی گئی ، اس تصویر پر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی،اس معاملہ کی بازگشت تمام بین الاقوامی میڈیا تک پہنچ گئی۔

میکسیکو کے صدر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو تصاویر کے ذریعے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا، پہلی تصویر میں دکھایا گیا کہ رات کے وقت درخت کی شاخ پر ایک جن بیٹھا ہے۔

دوسری تصویر پر انہوں نے لکھا کہ ڈیاگو پریٹو نے ایک بالم میں پری ہسپانوی دور کے ایک شاندار مجسمے کی تصویر کھینچی ہے۔

ان کے اس ٹویٹ پر طنزیہ تبصرے سامنے آنے شروع ہو گئے،ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ الکس مخلوق کے افسانے بھی آپ کی کامیابیوں کی طرح حقیقی ہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے سوچا کہ یہ ایک طنزیہ اکاؤنٹ ہے ۔

متنازعہ تصویر میں یہ دکھایا گیا تھا کہ ایک عجیب و غریب مخلوق درخت کی شاخ پر ہے جس کی آنکھیں چمکتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔