بنگلور (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں نامعلوم شخص کی فلائی اوور سے پیسوں کی برسات ، لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو نیچے پھینکنا شروع کر دیا اور فلائی اوور کے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ۔
An unidentified man showers money from KR market flyover in Bengaluru, video goes viral.
— Reethu Rajpurohit (@reethu_journo) January 24, 2023
People swarmed in large number to collect the notes.
Well, those who collected the notes can only say if it is an original notes!#Bangalore #money #viralvideo pic.twitter.com/SQ2bPu7Hn5
نا معلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اور بھیڑ پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتی رہی،پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کر دی اور اسی دوران وہ شخص پیسے پھینک کر چلتا بنا ۔
یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا، اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
دوسری جانب پولیس ویسٹرن ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اس شخص کے اس فعل کے پیچھے کیا وجہ ہے۔