دولہا نے دلہن کو تحفے میں گدھے کا بچہ دے دیا

Published On 09 December,2022 07:35 pm

کراچی : (ویب ڈیسک)یوٹیوبرازلان شاہ نے شادی کے موقع پر دلہن وریشہ کو گدھے کا بچہ تحفے کے طور پردے دیا۔

ازلان شاہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ  مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ وریشہ کو گدھوں کے بچوں سے محبت ہے، تو یہ اس کے لیے میرا شادی کا تحفہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ اسے بھی ساتھ لایا گیا ہے۔

یوٹیوبر ازلان شاہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ  مجھے جانور بہت پسند ہے، لوگ چاہے جو بھی بولے، مجھے گدھوں سے محبت ہے ۔