ٹریفک پولیس اہلکار کے گانا گا کر نوپارکنگ بتانے کی ویڈیو وائرل

Published On 26 October,2022 12:13 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس اہلکار کے دلچسپ انداز میں گانا گا کر نو پارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نو پارکنگ سے متعلق منفرد انداز میں لوگوں کو آگاہ کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹریفک پولیس کا اہلکار باقاعدہ مائیک پر مشہورپنجابی گانے کی پیروڈی کرتے ہوئے لوگوں کو نو پارکنگ سے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار گا گا کر لوگوں کو بتا رہا ہے کہ اگر نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے گئے تو کرین گاڑی لے جائے گی اور واپسی میں لوگوں سے پوچھتے رہو گے کہ میری گاڑی کہاں گئی۔

بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو دیوالی کے موقع پر سامنے آئی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔