یونیورسٹی میں حاضری یقینی بنانے کیلئے 'خوبصورت' ٹیچر کی خدمات حاصل

Published On 20 October,2022 05:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وسطی چین میں ایک یونیورسٹی کو حاضری یقینی بنانے کے لئے خوبصورتی ٹیچر کی خدمات حاصل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کو اس الزام کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ اس نے ایک ٹیچر کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ کلاسوں میں حاضری بہتر ہوگی۔

یونیورسٹی کی جانب سے تنقید کے بعد جواب دیا گیا کہ ٹیچر کی بہترین تدریسی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔