شیشے جیسا نازک لڑکا، جسم کی 100 ہڈیاں ٹوٹ چکیں

Published On 22 June,2022 09:58 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں 12 سالہ لڑا روہت ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں ہلکی سی چوٹ لگنے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں، اب تک 100 ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری میں مبتلا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے شیشے کا لڑکا کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے جسم کی ٹوٹنے والی ہر ہڈی جڑ تو جاتی ہے مگر بے حد نازک ہو جاتی ہے اور پھر چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے، اس کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

اس پیچیدہ بیاری کی وجہ سے روہت زیادہ تر درد و تکلیف میں ہی مبتلا رہتا ہے، یہ اپنی حساس جسمانی ساخت کے سبب قد میں بھی صرف 4 فٹ ایک انچ کا ہے اور وزن 32 پونڈ ہے۔ یہ اپنے دوستوں کے کھیلنے کودنے بھی نہیں جا سکتا، ماہرین کے مطابق اس بیماری کا فی الحال کوئی علاج بھی نہیں۔