خاتون نے برتن گندے چھوڑنے پر شوہر سے طلاق لے لی

Published On 29 March,2022 05:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) میاں بیوی کا تعلق ایسا ہے جس میں ہلکی پھلکی سے لیکر شدید قسم کی نوک جھوک ہوتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار یہ نوک جھوک اس نہج تک پہنچ جاتی ہے کہ یہ رشتہ ختم کرنے کا باعث بھی بن جاتی ہے، ایسا ہی کچھ برطانیہ میں ہوا جہاں پر واش بیسن میں مسلسل گندے برتن چھوڑنے اور گندے کپڑے نہ دھونے پر اہلیہ نے شوہر سے طلاق لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف میتھیو فرے اپنے گندے برتن دھونے والی جگہ میں چھوڑ نے کے ساتھ ہی گندے کپڑے کمرے میں یوں ہی پھینک دیتے تھے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے اہلیہ بہت تنگ تھی، اسی وجہ سے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق شوہر میتھیو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے گندے گلاس اور پلیٹس سنک میں چھوڑ دیا کرتے تھے ، جس کے باعث اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔

دونوں کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور ان کی شادی کو 12 سال ہوئے ہیں تاہم علیحدگی کے بعد خاتون بیٹے کو ساتھ لے گئی ہے۔