عارفوالا: فرانسیسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار، اسلام قبول کرلیا

Published On 29 March,2022 10:00 pm

عارفوالا:(دنیا نیوز) سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی، فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان چلی آئی اور اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی لڑکی جیمن کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے عارف والا کے رہائشی لڑکے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی، لڑکی اپنی والدہ کو ساتھ لے کر فرانس سے پاکستان چلی آئی اور پاکستان پہنچ کر کلمہ گو ہو گئی۔

سول کورٹ میں نکاح کرانے سے قبل لڑکی کو کلمہ حق پڑھا کر دین اسلام میں شامل کرنے کے بعد دونوں کا نکاح کروا دیا گیا۔

کلمہ پڑھ کر عدالت میں لڑکے سے نکاح کرنے والی لڑکی کا اسلامی نام زویا رکھ دیا گیا ہے۔