پچی کاری سے تیار دنیا کا سب سے بڑا فرش فلسطین میں موجود

Published On 31 October,2021 08:27 am

غزہ :(روزنامہ دنیا) فلسطین میں دنیا کا ایک عجیب و غریب فرش تیار کیا گیا ہےجسے عوامی نمائش کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر واقع تاریخی شہر یریحو میں یہ فرش فلسطین کی حکومت نے تیار کیا ہے ، یہ پچی کاری یا موزیک سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا فرش ہے ۔یہ قابل دید فرش آٹھویں صدی کی سلطنت بنو امیہ کے دور سے وابستہ ہشام محل کا ہے ، جس کی پیمائش 836 مربع میٹر ہے اور اس کی مرمت میں کئی سال لگے ۔

فرش پر متعدد ڈیزائن بنائے گئے ہیں، جس میں سے ایک میں شیر کو ہرن کا شکار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جنگ کی علامت ہے ۔