محکمہ صحت ٹیم نے ہار سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی

Published On 30 October,2021 08:04 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیم نے دلہا کے گھر چھاپہ مارا، محکمہ صحت کی ٹیم نے ہار سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ کا رہائشی دلہا مظہر عباس ویکیسن لگوائے بغیر بارات لے کر جانے لگا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچ گئی، ویکیسن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے پر دلہا کو ویکسین لگائی گئی۔ دیگر باراتیوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی گئی۔

پنجاب حکومت کی گھر گھر ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے، دلہا نے ویکسین سے بچنے کے لیے منت سماجت بھی کی۔