امریکہ میں تین لڑکے ایک سال بھائی کی لاش کیساتھ رہتے رہے

Published On 29 October,2021 08:09 am

ٹیکساس:(روزنامہ دنیا) امریکی ریاست ٹیکساس میں 3 لڑکے ایک سال بھائی کی لاش کے ساتھ رہتے رہے، بچوں کو خوراک ہمسائے پہنچا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے چار بیٹوں کو چھوڑنے والی ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہےجن پر شک ہے کہ انہوں نے ایک لڑکے کو قتل کردیا ہے ۔ تین بچے ہیوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے ملے جو ایک برس سے ایک ہی کمرے میں اپنے آٹھ سالہ بھائی کے ڈھانچے کے ساتھ رہ رہے تھے جس کی تدفین نہیں کی گئی تھی۔بچوں کی والدہ کے پارٹنر پر 2020 میں ایک لڑکے کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ماں پر ثبوت ختم کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔

سب سے بڑے 15 سالہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی کو ایک سال قبل قتل کیا گیا اور اس کی لاش کمرے میں ہی پڑی رہی۔پولیس افسر ای ڈی گونزالزے کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کئی مہینوں سے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ رہے تھے اور بچے کو ہمسائے خوراک پہنچا رہے تھے ۔