سٹیل مل کو پہلی بار شمسی توانائی سے چلانے کی تیاری

Published On 29 October,2021 11:25 am

کولوراڈو:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک بڑی سٹیل مل کو پہلی بار مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹ کے ماربق سٹیل مل اپنی 300 میگاواٹ بجلی کی تمام ضرورت وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے شمسی پینلوں سے پوری کرے گی۔ فولاد سازی سے وابستہ آلودگی کم سے کم کرنے کیلئے امریکی ریاست کولوراڈو میں ‘ایوراز راکی ماؤنٹین سٹیل فیکٹری’ کو آئندہ ماہ سے مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ‘بگ ہارن سولر پروجیکٹ’ سے 300 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل کی جائے گی جو سٹیل مل کے قریب ہی واقع ہے ۔

بگ ہارن سولر پروجیکٹ 750,000 شمسی پینلوں پر مشتمل ایک سولر فارم ہے جو 1800 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ اس سولر فارم سے بجلی کی تمام پیداوار آئندہ ماہ سے سٹیل مل کیلئے مختص کردی جائے گی جو ایک معاہدے کے تحت 2041 تک جاری رہے گی۔