شتر مرغ میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے، ماہرین

Published On 25 August,2021 08:20 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) آپ یہ بات جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایک ایسا پرندہ بھی موجود ہے جو خودکشی کرلیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پرندے کو دُنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ وہ شتر مرغ ہے تو آپ نے ٹھیک سوچا۔ایک تحقیق کے مطابق شتر مرغ ایک ایسا پرندہ ہے جس میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد ماحول نہ ملنے پر یہ پرندے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور تنگ آ کر اپنی گردن کو کسی بھی چیز سے لپیٹ کر جان گنوا دیتے ہیں۔

عام طور پر شتر مرغ کا قد چھ سے آٹھ فٹ تک ہوتا ہے ۔شتر مرغوں کی تیز رفتار انہیں شیر اور چیتوں سمیت دوسرے شکاریوں سے بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔شترمرغ کی مضبوط اور لمبی لمبی ٹانگیں تمام دوسرے اُڑان بھرنے والے پرندوں میں سے کافی لمبی ہوتی ہیں یعنی اس پرندے کی ٹانگوں کی لمبائی پانچ میٹر سے زیادہ لمبی ہوتی ہے ۔