گلابی ڈولفن دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

Published On 24 August,2021 11:48 am

نیو یارک:(روزنامہ دنیا) آپ نے سیاہ، گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھی ہے ؟ یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈولفن واضح دکھائی دے رہی ہے ، کچھ صارفین اس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے خوبصورت ڈولفن کو دیکھ کر سراہا۔بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔

صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔ امریکی چینل نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے ۔