خوفناک آواز والا حیرت انگیز پرندہ ’’مشین گن ووڈ پیکر‘‘

Published On 02 May,2021 11:59 am

ہوانا:(روزنامہ دنیا) کیوبا اور وسطی وشمالی امریکی ریاستوں میں ایسا حیرت انگیز پرندہ پایا جاتا ہے جس کی آواز کو مشین گن فائرنگ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہیں اور ایسا ہی ایک پرندہ ووڈپیکرہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہےلیکن ووڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن ووڈپیکر بھی کہا جاسکتا ہے ۔خوفناک آواز والے اس ووڈ پیکر کو ناردرن فلِکرز بھی کہا جاتا ہے جو وسطی و شمالی امریکہ، کیوبا اور کیمن جزائر میں عام پائے جاتے ہیں۔

انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دور تک سنائی دیتی ہے۔

اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔ موسمِ بہار سے موسمِ گرما کے دوران بھوری چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ بہت شور کرتا ہے ۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ڈرمنگ کہا جاتا ہے جس سے تیزرفتار فائرنگ کا گمان ہوتا ہے ۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے