54 سالہ شہری نے پانی میں 24 منٹ سانس روک کر ریکارڈ قائم کر دیا، ویڈیو وائرل

Published On 29 March,2021 11:31 pm

زغرب: (دنیا نیوز) کروشیا کے شہری نے پانی کے نیچے سانس روکنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، 54 سالہ شخص نے چوبیس منٹ تینتیس سیکنڈ سانس روکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بودیمیر سوبات نامی شخص نے چوبیس منٹ گیارہ سیکنڈ کا اپنا سابق ریکارڈ توڑا،، انہوں نے پانی میں چوبیس منٹ تینتیس سیکنڈ سانس روک کرنیا ریکارڈ قائم کیا، سوئمنگ پول میں جانے سے قبل غوطہ خور نے کئی منٹ تک آکسیجن سیلنڈر سے لمبے لمبے سانس لئے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق اس ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کیسے مسلسل 24 منٹ پانی میں گزارتا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے