23 ہزار 149 فٹ بلند ماؤنٹ ایورسٹ پر شاندار ڈنر پارٹی

Last Updated On 23 February,2020 07:46 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) آٹھ افراد پر مشتمل ایڈونچر کے شوقین افراد نے ماؤنٹ ایورسٹ پر ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا اور مزیدار کھانے کا خوب لطف اُٹھایا۔

23 ہزار 149 فٹ بلندی پر اس ڈنر پارٹی کیلئے خاص طور پر کھانے کی میز، کرسیاں اور کھانے کی اشیا ماؤنٹ ایورسٹ پر لے جائی گئی تھیں۔ ایڈونچر کے شوقین برطانوی منچلوں کے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈنر پارٹی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین اپنے تبصروں میں مصروف ہیں، صارفین کی اکثریت نے اسے دلچسپ ایڈونچر قرار دیا۔