دوسروں سے 10 گنا زیادہ بجلی اپنے اندر محفوظ کرنیوالا کیپسٹر تیار

Last Updated On 23 February,2020 09:54 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) ہم جانتے ہیں کہ سپر کپیسٹرز بہت تیزی سے چارج ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر توانائی بھی خوب خارج کرتے ہیں۔

برطانوی اور چینی ماہرین نے مل کر ایک سپر کپیسٹر بنایا ہے جو تیزی سے چارج ہوتا ہے اور اسی جسامت والے کسی بھی کپیسٹر کے مقابلے میں دس گنا زائد بجلی ذخیرہ کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے اس سپر کپیسٹر کے بارے میں تحقیقی رپورٹ جاری کر دی ہے تاہم اسے بنانیوالے انجینئرز نے کہا ہے کہ ابھی منزل دور ہے اور اس کی تیاری میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔