برطانوی پولیس سکواڈ کا گھوڑا ہر صبح کا آغاز چائے پی کر کرنے لگا

Last Updated On 30 November,2019 08:42 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی پولیس کے سکواڈ میں ایک ایسا گھوڑا بھی شامل ہے جو اپنی ہر صبح کا آغاز چائے پی کر کرتا ہے۔ گھوڑے کا نام جیک ہے اور وہ لیور پول کی پولیس کے سکواڈ میں شامل ہے، جب تک اسے صبح بھرا ہوا چائے کا کپ نہ دیا جائے یہ کچھ نہیں کرتا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک کے سامنے چائے کے علاوہ دیگر چیزیں رکھی گئیں تو وہ انکار کرتا رہا اور جیسے ہی بھرا ہوا کپ رکھا اُس نے فوراً پینا شروع کر دیا۔ ٹرینر کا کہنا ہے کہ جیک صرف صبح ایک کپ چائے پیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ سست رہتا ہے۔