پہاڑوں میں تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Last Updated On 28 October,2019 12:01 pm

واشنگٹن: (نیٹ نیوز) فریڈی کاہنے نامی خطروں کے کھلاڑی نے 3255 میٹر بلند پہاڑوں کے درمیان تنی رسی پر چلتے ہوئے ایک پیر پر کھڑے ہونے، گول گھومنے سمیت ایسے خطرناک کرتب پیش کئے۔

اس خطروں کے کھلاڑی کا تعلق جرمنی سے ہے۔ فریڈی کاہنے نے یہ مظاہرہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوس مائٹ نامی نیشنل پارک میں سرانجام دیا۔ اس نے 3255 میٹر بلند پہاڑوں کے درمیان تنی رسی پر چل کر سب کو ورطہ حیریت میں ڈال دیا۔

اس سے چلتے ہوئے ایک پیر پر کھڑے ہونے اور گول گھومنے سمیت ایسے خطرناک کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

اس خوفناک سٹنٹ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔صارفین نے اس نوجوان کی بہادری کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردیا تاہم کئی صارفین نے زندگی کیلئے خطرہ قرار دیا۔