چین کا ایک اور انقلابی قدم، سائیکل سواروں کیلئے ہائی وے تعمیر کر دی

Last Updated On 03 June,2019 10:48 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل سواروں کے لیے ہائی تعمیر کر دی جس پر سائیکل سواروں سفر کر سکیں گے۔

 

چینی میڈیا کے مطابق بغیر کسی ایندھن اور انجن کے چلنے والی سائیکل اب چین میں شاہی سواری بن گئی ہے۔ چین کے دار الحکومت بیجنگ میں پہلی مرتبہ سائیکل سواروں کیلئے ایک علیحدہ ہائی وے بنا دیا گیا ہے۔ اونلی ہائی وے نامی یہ سڑک 6.5 کلو میٹر طویل ہے جس پر صرف سائیکل سوار ہی سفر کرسکیں گے۔

انتظامیہ ہائی وے کے فوائد کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس ہائی وے کے بننے سے سائیکل سوار 40 منٹ کا سفر 26 منٹ میں طے کر سکیں گے۔ ہائی وے بنانے کا مقصد حادثات کو روکنا بھی ہے کیونکہ اکثر اوقات بڑی ہائی ویز پر سائیکل سواروں کو گاڑیوں کی ٹکر لگ جاتی ہے جس سے متعدد شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

حکام کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ٹریفک پولیس اس ہائی وے پر کھڑی ہوتی ہے، سائیکل سواروں کے علاوہ کسی اور گاڑی یا موٹر سائیکلز کو ہائی وے استعمال کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔ اس طرح کی ہائی وے کے بننے سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت بھی ہو گی۔ ہائی وے پر اجازت کے بعد متعدد شہری سائیکل پر سواری کریں گے۔