فرمائش پر عاشق سرنگوں، محبوبہ کیلئے سمندر کا ٹکڑا خرید لیا

Last Updated On 31 May,2019 11:46 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک عاشق نے محبوبہ کیلئے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی ویلنٹائن جو ہر سال 20 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس بڑے دن پر چینی لڑکی کو سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔ پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے 99 ہزار ڈالر (پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے) میں خریدا ہے۔

اس سرپرائز تحفے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ پر اس کی تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں آن لائن ویب سائٹ کا سکرین شاٹ اور سمندری ٹکڑے کے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے سمندری خطے کا نقشہ اور مقام پر بھی شیئر کیا ہے تاہم بعض افراد اسے ناقابلِ قرار دے رہے ہیں۔

وکلا نے کہا ہے کہ نوجوان نے سمندر کا جو علاقہ خریدا ہے وہ عین قانونی ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں سمندری علاقہ اور پانی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے لیکن انفرادی طور پر سمندر کے ایک حصے کو خریدا اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے حقوق قابلِ انتقال بھی ہوسکتے ہیں اور لیز کے دوران کسی بھی موقع پر انہیں دوسرے کو کرائے یا ٹھیکے پر دیا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ خاتون پانی سے بھرے اتنے بڑے علاقے کو کیسے استعمال کریں گی؟