مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام

Last Updated On 14 November,2018 07:39 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2 لاکھ 98 ہزار ڈالر میں نیلام کر دی گئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے بولی لگائی جو بالآخر اصل قیمت سے 3 گنا کی پیشکش کرنے والے کے حوالے کر دی گئی۔

جولین آکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مائیکل جیکسن کے پہلے ورلڈ ٹور میں زیراستعمال جیکٹ کو نیلامی کیلئے گزشتہ دنوں پیش کیا گیا تھا جس کی پشت پر سلور مارکر سے گلوکار کے دستخط موجود تھے ۔نیلامی کی تقریب میں جیکٹ کی قیمت ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی مگر جب بولی لگنے کا سلسلہ شروع ہوا تو ہر کسی نے اسے خریدنے کی کوشش کی یہی وجہ ہے کہ تین گھنٹے تک ہر دوسرے شخص نے اسکے مہنگے دام لگائے ۔مقامی شہری اور مائیکل جیکسن کے مداح نے بولی کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار امریکی ڈالر لگائی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ( 3 کروڑ 97 لاکھ 29ہزار 360 روپے ) بنتی ہے ۔انتظامیہ نے سب سے زیادہ بولی لگانے والے شہری کو کامیاب قرار دیا اور سیاہ رنگ کی جیکٹ کو اصل قیمت سے تین گنا زیادہ میں فروخت کیا ۔