موبائل فون آپ کا ہاتھ تھام سکتا ہے

Last Updated On 09 October,2018 09:08 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) سمارٹ فون کیساتھ جڑنے والی ایک ایجاد کو صارفین عجیب وغریب چیز قرار دے رہے ہیں، ہو بہو انسانی انگلی جیسی ایجاد کے ذریعے فون خود آپ کا ہاتھ تھام سکتا ہے بعض ماہرین نے اسے موبائل فون کا عضو قرار دیا ہے۔

یونیورسٹی آف پیرس سیسلے کے ماہر مارک ٹیسیئر نے سمارٹ فون انگلی ڈیزائن کی ہے۔ یو ایس بی پورٹ سے چارج ہونے والی یہ ڈیوائس سمارٹ فون کے ساتھ عمل کرنے والی ایک دلچسپ ایجاد بھی ہے۔ اسے ’’موبی لمب‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ہوبہو انسانی انگلی کی طرح بنایا گیا ہے۔

اس پر ایک ناخن بھی ہے جو اسے حقیقت سے مزید قریب بناتا ہے۔ کسی میسج کی ضرورت میں یہ انگلی تھپتھپا کر اس کی خبر دیتی ہے، اس کے تخلیق کار کے پیش نظر سمارٹ فون میں زندگی سے بھرپور احساس شامل کرنا ہے یعنی ایسا فون جو اپنے احساسات ظاہر کر سکے۔