بیلجئن باشندے چھوٹے سائز کے آلو کھانے پر مجبور

Last Updated On 19 September,2018 10:28 am

برسلز: (دنیا نیوز) بیلجئم میں آلو کے چپس کی لمبائی اب نارمل سائز سے تین سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔ کم بارش کی وجہ سے فصل 25 فیصد کم پیدا ہوئی ہے۔

فرائز بیلجئم میں روایتی ڈش ہے جسے مائیونیز کے ساتھ کھایا جاتا ہے، کم بارش کی وجہ ملک میں آلو کی فصل کی پیداوار 25 فیصد کم ہوئی ہے اور اس کا سائز بھی چھوٹا رہا ہے۔

خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے اس وقت آلو سائز میں چھوٹے ہیں، اس لیے وہ چھوٹے چپس ہی کھائیں گے۔