چینی شرارتی بچے تنگ دیواروں کے بیچ پھنس گئے

Last Updated On 03 September,2018 12:37 pm

لاہور(نیٹ نیوز) چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اس کی تازہ مثال چین کے صوبے ہوبی کی کاؤنٹی یانگ شن میں دیکھی گئی جب دو بچے انتہائی تنگ دیواروں کے بیچ میں خود کو پھنسا بیٹھے۔

چینی بچی اور اس کا چھوٹا بھائی چھپن چھپائی کھیلنے میں مصروف تھے کہ اس دوران چھپنے کیلئے دونوں ہی نے دو دیواروں کے بیچ انتہائی کم فاصلے کی جگہ کا انتخاب کیا اور پھنس گئے۔

آخر کار روتے بلکتے بچوں کی مدد کو ریسکیو اہلکار آئے اور دیوار توڑ کر بحفاظت انہیں بچا لیا ۔