ایشین گیمز میں تمغے جیتنے کی جنگ جاری، چین سرفہرست

Last Updated On 26 August,2018 08:12 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز ویمن ڈبلز ٹینس کا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا، میراتھن میں جاپان کے ہیروٹو نے میدان مار لیا، تمغوں کی دوڑ میں چین سب سے آگے ہے۔

ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز کی جنگ جاری، جکارتہ میں ویمن ڈبلز ٹینس کا ٹائٹل چین کے نام رہا۔ مردوں کے ٹینس ایونٹ کا طلائی تمغہ ازبکستان کے ڈینس اسٹومِن لے اڑے۔ میراتھن ریس میں ہیروٹو نے جاپان کو گولڈ میڈل جتوایا، ویمن کراٹے میں جاپان کی کیوشیمی ژو نے سونے کے تمغے پر قبضہ جمایا۔

واضح رہے کہ میڈلز ٹیبل پر چین پہلے، جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔