چین :نئے سٹوڈنٹس کے استقبال کا منفرد انداز

Last Updated On 02 September,2018 03:37 pm

لاہور(روزنامہ دنیا ) چین میں ایوی ایشن یونیورسٹی آف ایئر فورس کی انتظامیہ نے نئے آنیوالے طالبعلموں کا استقبال ایئر شو منعقد کر کے کیا جس میں ماہر ہوا بازوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب پیش کئے۔

یونیورسٹی میں پہلے دن اور شاندار استقبال پر نہ صرف طالبعلم بیحد خوش ہوئے بلکہ پرجوش بھی نظر آئے جبکہ دیکھنے والوں نے اس اقدام کو بیحد سراہا۔