امریکی ریاست انڈیانا میں انوکھی پریڈ

Last Updated On 02 September,2018 02:45 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست انڈیاناکے شہرانڈیاناپولس میں جانوروں سے محبت کر نیوالوں نے ایک منفرد پریڈ کا انعقاد کیا جس میں شرکت کر نیوالے سینکڑوں افراد نے مختلف جانوروں کی شکل میں تیار کردہ دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کئے۔

پریڈ میں لگ بھگ 280 افراد نے شرکت کی جس میں کوئی معصوم بلی بنا تو کوئی شیر بن کے دھاڑا۔

ہر سال منعقد کی جانیوالی اس پریڈ کا مقصد جانوروں سے محبت کا اظہار اور جنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔