ایل سلواڈور میں آگ کا فیسٹیول شروع ہوگیا

Last Updated On 02 September,2018 11:05 am

ایل سلواڈور (دنیا نیوز ) وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور میں آگ کا فیسٹول شروع ہوگیا، مذہبی اور روایتی فیسٹول میں لوگ ایک دوسرے پر آگ کے گولے برساتے ہیں۔

وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور میں آگ کا فیسٹول منایا جا رہا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر آگ کے گولے برساتے ہیں۔ اس تہوار کے دو پہلو ہیں، مذہبی اور روائتی۔

لوگوں کا ماننا جب سینٹ جیروم عبادت کر رہے تھے تو شیطان نے ان کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اس پر آگ کے گولے برسائے۔ اور روایت یہ ہے کہ سولہ سو اٹھاون میں آئے زلزلے کو یاد کرنے کے لئے لوگ ایک دوسرے پر آگ کے گولے پھینکتے ہیں۔

زلزلے کے دوران آتش فشاں سے اس قدر آگ برسی کہ لوگوں کو گھر بار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔