نیویارک :منڈرل نسل کا بندر کا بچہ عوام کے سامنے پیش

Last Updated On 31 August,2018 10:49 am

نیویارک (دنیا نیوز ) نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا منڈرل نسل کا بندر کا بچہ پہلی بار میڈیا کے سامنے لایا گیا۔

تین جولائی کو پیدا ہونے والا بچہ اپنی ماں کی زیر نگرانی ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے اس کی ماں اس کی اچھی پرورش کر رہی ہے، ماں اور بچہ صحت مند ہیں،

برونکس چڑیا گھر میں پانچ سال بعد منڈرل نسل کے بندر کا بچہ پیدا ہوا ہے، چڑیا گھر میں معدومی کے خطرے سے دوچار منڈرل بندر کی افزائش نسل کی جا رہی ہے۔