برطانیہ میں کتوں کیلئے ڈاگ کیفے کا افتتاح

Last Updated On 20 August,2018 10:54 am

لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کتوں کی موجیں ہوگئیں، لندن میں کتوں کیلئے ڈاکسنڈ ڈاگ کیفے کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں انہیں مزے مزے کے کھانے ملے۔

ایک روزہ کیفے میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی، چھوٹی ٹانگوں اور لمبے بالوں والے ڈاکسنڈ نسل کے کتے جن کے لئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ڈاکسنڈ کیفے کھولا گیا۔

ایک مقامی ریسٹورنٹ نے ایک دن کے لئے کیفے کا اہتمام کیا اور اس کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بیٹھنے کو جگہ نہ تھی اور کتوں کے مالکوں کو ایک کپ   پپ چینو   کافی اور ایک   پپ کارن   دیا گیا۔