ٹوکیو (نیٹ نیوز) ساحل پر فرحت ملتی ہے، زندگی پر سکون ہو جاتی ہے اور کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے ،جاپانی کمپنی نے ساحل پر دفتر تو نہیں بنایا مگر ملازمین کیلئے دفتر میں ہی ساحل کا انتظام کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک کمپنی نے اپنے آفس میں ایسا شاہکار بنایا ہے کہ ملازمین گھر جانے کو تیار ہی نہ ہوں ،
ریتلا کارپٹ ساحل پر ٹہلنے کا مزا دیتا ہے تو مصنوعی لہریں ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہیں، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آفس میں ساحل سمندر کا ماحول فراہم کرنے سے دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔