ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور ایشیا میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 657.3 ارب ین رہا جو 2017-18ء کی پہلی سہ ماہی کے منافع سے 7.2 فیصد زیادہ اور کسی بھی سال کی پہلی سہ ماہی کا سب سے زیادہ خالص منافع ہے، سہ ماہی کے دوران کمپنی کا آپریٹنگ منافع 682.7 ارب جاپانی ین رہا۔