امریکا :منچلے نے جہاز سے گیند باسکٹ کر دیا

Last Updated On 09 August,2018 03:12 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) ایڈونچر لورز ہر روز کچھ نیا کرنے کی لگن میں رہتے ہیں، امریکا میں منچلے نے منفرد انداز اپناتے ہوئے گیند کو ہوائی جہاز سے باسکٹ میں ڈال کر سب کو دنگ کر دیا۔

امریکا میں باسکٹ بال پلیئر نے منفرد ایڈونچر دکھاتے ہوئے باسکٹ بال کھیلنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ ہارلیم نامی کھلاڑی نے جہاز میں بیٹھے بیٹھے رن وے پر اس مہارت سے گیند کو باسکٹ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

اس سے پہلے ہارلیم ہیلی کاپٹر اور کرین سے لٹک کر بھی ایسا ہی کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔