اب دانت نکالنے کیلئے بھی ڈرون کا استعمال

Last Updated On 08 August,2018 10:55 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو والدین کی اپنے بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جو بچوں کی ذرا سی تکلیف پرنہ صرف پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ اْنہیں تکلیف سے نکلانے کی ہر ممکن اقدام کر ڈالتے ہیں تاہم ایسی کسی کوشش کے دوران ڈرون سے دانت نکالنا آپ کیلئے حیرت انگیز ہی ہو گا۔

امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے اِن والد کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اپنے بیٹے کا دانت نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال کرڈالا جی ہاں ،امریکی والد نے ایک ڈرون پر بندھے دھاگے کواپنے بیٹے کے ہلتے دانت سے منسلک کیا اور با آسانی ڈرون اْڑا کر اْسکا دانت نکال دیا اور اپنے لاڈلے کو تکلیف سے نجات دلادی ۔دانت نکالنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔