برطانوی شہزادے کے جوتے میں چھید کیمرے سے نہ بچ سکا

Last Updated On 09 August,2018 10:04 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہزادے پرنس ہیری کے جوتے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس لئے نہیں وہ بیش قیمتی یا انوکھے تھے بلکہ ان کے جوتوں میں موجود چھید کیمرے کی آنکھ نے جا پکڑا۔

ڈیوک آف سسکس پرنس ہیری کے بچپن کے دوست چارلی وین سٹرابینزی کی شادی کے موقع پر پرنس ہیری بیسٹ مین بنے اور سیاہ پینٹ کوٹ میں میگھن مارکل کے ساتھ شریک ہوئے۔ اس دوران ان کا جوتا کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکا اس جوتے کے سول میں موجود چھید (سوراخ) کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔